ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محکمہ پولیس جنتادل(ایس)کارکنوں کو نشانہ بنارہی ہے: چنتامنی میں کرشناریڈی کا الزام

محکمہ پولیس جنتادل(ایس)کارکنوں کو نشانہ بنارہی ہے: چنتامنی میں کرشناریڈی کا الزام

Sat, 05 Aug 2017 15:55:26    S.O. News Service

چنتامنی،5 ؍اگست(ایس او نیوز؍سید اسلم پاشاہ)مقامی محکمہ پولیس کی من مانی اور زیادتی کو دیکھتے ہوئے ہوئے  جنتادل(ایس) کارکنان نے پولیس تھانہ کے روبرو زبردست احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا لیکن من مانی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے چکبالاپور ضلع سپر ٹنڈنٹ آف پولیس نے کارروائی کرنے کا بھرو سہ دلانے پر احتجاج کو واپس لیا گیا ہے اگر مستقبل میں پولیس کی من مانی وزیادتی جاری رہی تو احتجاج ضرور کیاجائے گاکیونکہ پولیس اہلکار جنتادل(ایس)کے کارکنوں کونشانہ بناکر ان کے ناموں کو غنڈوں کی فہرست میں جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔

آج جنوبی ہند کی معروف مرٖغ ملہ درگاہ کے متصل تقریبا 288.73لاکھ روپئے نما گراما۔نمارستے منصوبے کے تحت سڑک پر تار کول بچھانے کے کام کے لئے سنگ بنیادرکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے 60برسوں سے خستہ حال پڑے قریوں کے راستوں پر تار گول بچھانے سے کسانوں کو ترکاری ودیگر اشیاء شہر منتقل کرنے میں آسانی ہوگی ۔

کرشناریڈی نے مزید کہا کہ جے ڈی ایس حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد کمار سوامی ضرور کسانوں کے قرض جو کمر شیل بینکوں سے حاصل کئے گئے ان قرضوں کو معاف کردئے جائیں گے آئندہ 2018میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار حاصل کرے گی ۔کرشناریڈی نے کنڑا کٹروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کو تار بچھانے والا کام جو حلقہ میں چل رہا ہے اس کام کو جلد مکمل کرلیا جائے اور کام کو عمدہ طور پر کیاجائے گھٹیا کام ہرگیز نہ کرے ۔اس موقع پر سابق ضلع پنچایتی رُکن شیخ مولا پٹیل اشوت نارائن نرسمہ ریڈی کونسلر محمد شفیق تعلقہ پنچایتی رُکن رجنا سمیت کئی احباب موجود تھیں ۔
 


Share: